تازہ تر ین

پنجاب، بلوچستان اور کے پی کی پیپلز پارٹی کے لیے ایک ہی بیرک کافی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی آج سے ہی جیل بھرو تحریک شروع کر دے، پنجاب، بلوچستان اور کے پی کی پیپلز پارٹی کے لیے ایک ہی بیرک کافی ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آج سے ہی جیل بھرو تحریک شروع کردے اور اس کا آغاز لاہور سے شروع کیا جائے اور پنجاب میں ضمانتیں ضبط کروانے والوں کو جیل میں ڈالیں، پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی پیپلز پارٹی کے لیے ایک ہی بیرک کافی ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے سابق وزیراعظم کو سندھ میں علاج کی پیشکش کی ہے، نوازشریف دل کے مریض ہیں انہیں سندھ میں علاج کی پیشکش نہ دی جائے، وہ سندھ کے اسپتالوں میں علاج برداشت نہیں کر پائیں گے، سندھ کے اسپتالوں سے بہتر ہے کہ نوازشریف علاج ہی نہ کروائیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv