تازہ تر ین

کراچی کنگز کا پشاور زلمی کو 154 رنز کا ہدف

شارجہ(ویب ڈیسک) پی ایس ایل نویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 154 رنز کا ہدف دیا ہے۔شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیتا اور فلیڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے پشاور زلمی کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ کراچی کنگز کے بولرز کی نپی تلی بولنگ کی بدولت پشاور زلمی کے بیٹسمین کھل کر شارٹس نہ کھیل سکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنوانے کے سبب مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 150 رنز ہی بنا سکے۔اوپنر امام الحق 56 اور ڈاﺅسن 43 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ کامران اکمل صفر، عمر امین 15، میڈسن، پولارڈ صفر اور وہاب ریاض بھی صفر پر پویلین لوٹے، کپتان ڈیرن سیمی 24 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ٹاس کے موقع پر کراچی کنگز کے کپتان کا کہنا تھا کہ ڈیو فیکٹر موجود ہے لیکن امید ہے کم ہدف ملے گا جب کہ ڈیرن سیمی نے کہا کہ ہمارے پاس بہترین بولرز ہیں جو حریف بلے بازوں کو دباﺅ میں ڈالنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ایونٹ میں دونوں ٹیمیں آج اپنا تیسرا میچ کھیل رہی ہیں، دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے اور ایک میں انہیں ناکامی کا سامنا رہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv