تازہ تر ین

اپنے بچوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے پر فواد خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک)اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے پر معروف پاکستانی اداکار فواد خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق لاہور میں پولیو مہم جاری ہے جہاں ماڈل ٹاﺅن اور فیصل ٹاﺅن کے علاقے میں پولیوٹیمیں بچوں کو قطرے پلا رہی تھیں لیکن اس دوران 6افراد نے اپنے بچوں کو پولیوقطرے نہیں پلائے جن میں فواد خان کے بچے بھی شامل تھے ۔ان افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ضلعی انتظامیہ نے 4مقدمات تھانہ فیصل ٹاﺅن اور2مقدمات تھانہ ماڈل ٹاﺅن میں درج کرائے ،فواد خان کے خلاف مقدمہ فیصل ٹاﺅن تھانے میں درج کرایا گیا ۔ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کے مطابق پولیو ویکسین پلانے والی ٹیم سارا دن فواد خان کے گھر پر موجود رہیں لیکن فواد خان کی اہلیہ نے بیٹی کو پولیو کے قطرے نہیں پلانے دیے جس پر گھر کے سربراہ فواد خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv