تازہ تر ین
googly111

سرفرازکو اپنی پرفارمنس میں بہتری لاناہوگی،طاہرشاہ,پلیئرزکومائنڈسیٹ بدلناہوگا،لیگ سے نیا ٹیلنٹ ملے گا،راجہ اسدعلی کی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ کوئٹہ گلیڈیٹر نکلتی ہوئی ٹیم ہے بیٹنگ اور باﺅلنگ دونوں ہی بہتر ہیں۔ چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر انفرادی کارکردگی کی بات کریں تو سرفراز کی کارکردگی بہتر نہیں انھیں اپنے کھیل میں بہتری لاناہوگی۔البتہ کرکٹ میں آخری گیند تک کوئی بھی حتمی بات نہیں کہی جا سکتی۔ سپورٹس صحافی راجہ اسد علی نے کہا کہ پی ایس ایل سے متعلق ایک طبقہ کہہ رہا ہے کہ اوور سیز کھلاڑی اتنے باصلاحیت نہیں ہیں۔میں سمجھتا ہوں کھلاڑیوں کو اپنا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہو گا۔امید ہے آنے والے دنوں میں یقینا ٹیمیں میچور ہوں گی۔میں سمجھتا ہوں پی ایس ایل میں شائقین کا وہ ہجوم نہیں جس کی توقع تھی۔بہرحال امید ہے نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔ ایک دو میچز سے ہی فاسٹ باﺅلر کا پتہ چل جاتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv