اسلام آباد(ویب ڈیسک) ویسٹ انڈین کھلاڑی اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے۔اسلام آباد ائیرپورٹ پر چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کا استقبال کیا، ڈیرن سیمی آج پشاور میں پشاور زلمی کی کٹ اینڈ اینتھم لانچ میں شریک ہوں گے، ڈیرن سیمی آرمی پبلک اسکول پشاور بھی جائیں گے۔پشاور زلمی کی کٹ اور اینتھم لانچ گورنر ہاؤس پشاور میں ہوگی، ڈیرن سیمی کے علاوہ تقریب میں مصباح الحق، کامران اکمل، صہیب مقصود، عمر امین، ابتسام شیخ، ثمین گل اور دیگر کھلاڑی شریک ہوں گے، اس کے علاوہ چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی، صدر ظہیر عباس، مینٹور یونس خان بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔پشاور زلمی ایمبیسیڈر گل پانڑہ ، زیک آفریدی، خماریان بینڈ اور ساحر علی بگا تقریب میں شاندار میوزیکل پر فارمنس پیش کریں گے۔