تازہ تر ین

بسنت بارے لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر آ گئی

لاہور (ویب ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں بسنت منانے کے معاملے پر صوبائی حکومت، انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس اور ڈپٹی کمشنر لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل جواب طلب کرلیا۔جسٹس امین الدین خان نے پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت منانے کے اقدام کے خلاف صفدر شاہین پیر زادہ ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا کہ بسنت خونی کھیل کی شکل اختیار کر گیا تھا، جس کی وجہ سے اس پر پابندی لگائی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ایسی تفریح جو انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بنے اس کی اجازت دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، حکومت عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے بسنت جیسے خونی کھیل کی اجازت دے رہی ہے۔انہوں نے موقف اپنایا کہ پتنگ بازی کی وجہ سے اربوں روپے کی قومی املاک کو نقصان ہوا جبکہ سپریم کورٹ بھی بسنت پر پابندی درست قرار دے چکی ہے، لہٰذا عدالت پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت منانے کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔بعد ازاں عدالت نے صوبائی حکومت، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی پنجاب کو معاملے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔خیال رہے کہ گزشتہ سماعت میں پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت منانے کے اعلان پر صوبائی حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ ابھی بسنت منانے کا فیصلہ نہیں ہوا بلکہ معاملہ صرف تجاویز کے مرحلے میں ہے۔یاد رہے کہ 18 دسمبر کو وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے 12 سال بعد نئے شروع ہونے والے سال میں فروری کے دوسرے ہفتے میں بسنت کا تہوار منانے کا اعلان کیا تھا۔فیاض الحسن چوہان نے کہا تھا کہ لاہور کی سول سوسائٹی اور شہریوں کی طرف سے بسنت کا تہوار منانے کا مطالبہ کیا جارہا تھا، اس بار لاہور کے عوام بسنت ضرور منائیں گے۔انہوں نے کہا تھا کہ بسنت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے کہ بسنت پر کوئی پابندی نہیں اور اسے قانون کے دائرے میں رہ کر منایا جانا چاہیے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv