تازہ تر ین

کیٹ ٹاؤن ٹیسٹ کیلئے بیٹنگ لائن اپ میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی: سرفراز احمد

کراچی (ویب ڈیسک)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے واضح کیا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے بیٹنگ لائن میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔کیپ ٹاو¿ن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں تین فاسٹ بولرز کے ساتھ کھیلیں گے جب ک پچ کو دیکھتے ہوئے ایک اسپنر ٹیم میں شامل ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹنگ لائن اپ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، پلئینگ الیون میں 6 بیٹسمین برقرار رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ بیٹسمینوں کے رنز کرنے سے ہی بہتر پوزیشن میں ہوں گے، دوسرے ٹیسٹ میں بیٹنگ لائن اچھا کھیلے گی اور سیریز میں باو¿نس بیک کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ رنز اچھے ہوں تو ہمارے بولرز مخالف ٹیم کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل ان فٹ ہونے کے باعث ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو چکے ہیں جب کہ محمد عباس دوسرے ٹیسٹ کے لیے فٹ ہیں۔سرفراز احمد نے کہا کہ کل سے پچ آج مختلف دکھائی دے رہی ہے، یاسر شاہ کیپ ٹاو¿ن کی پچ پر وکٹیں حاصل کر سکتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ محمدعباس اور ورنن فلینڈر کا موازنہ نہیں، عباس نے ابھی کرئیر کا آغاز کیا ہے، امید ہے فلینڈر کی طرح محمد عباس بھی نیولینڈز میں بولنگ انجوائے کرے گا۔خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں بلے بازوں کی ناکامی کے بعد قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ڈریسنگ روم میں کپتان اور سینئر کھلاڑیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مکی آرتھر نے ڈریسنگ روم میں چیزیں بھی اٹھا اٹھا کر پھینکی تھیں تاہم چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے اس قسم کی خبروں کی تردید کی تھی۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر کیپ ٹاو¿ن ٹیسٹ کے لیے اسد شفیق کی جگہ محمد رضوان کو کھلانے کے خواہشمند تھے لیکن کپتان سرفراز احمد تجربہ کار بلے باز اسد شفیق کو کھلانے پر بضد ہیں۔موجودہ قومی ٹیم میں اس وقت اسد شفیق ہی واحد بلے باز ہیں جنہوں نے جنوبی افریقا میں ٹیسٹ سنچری اسکور کر رکھی ہے۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے کیپ ٹاو¿ن میں شروع ہو گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv