تازہ تر ین

کرکٹ سے شروع ہونے والی دوستی، سیاسی رقابت میں تبدیل

لاہور (ویب ڈیسک ) سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کی جانب سے ا±س وقت کے وزیراعظم نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹنے سے ٹھیک ایک ماہ قبل یہ 11 ستمبر 1999 کی بات ہے، جب کراچی پریس کلب کی ایک کرکٹ ٹیم سابق وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں لاہور جِم خانہ کی ٹیم سے میچ کھیلنے لاہور پہنچی۔اس دورے کے انتظامات حکومت نے کیے تھے۔کراچی کے صحافیوں کی ٹیم کی کپتانی مظہر عباس کر رہے تھے جبکہ ٹیم میں ٹیسٹ آف اسپنر صلاح الدین صلو بھی شامل تھے۔سالہا سال سے دنیا بھر میں کرکٹ رپورٹنگ کرنے کے باوجود میرے لیے لاہور جِم خانہ کے باغ جناح میں جانے کا یہ پہلا موقع تھا، لیکن اس بات کی آرزو کئی سالوں سے تھی کہ اس گراو¿نڈ میں جانے کا شرف حاصل ہو۔لاہور جِم خانہ میں پاکستانی ٹیم 1950 کی دہائی میں ٹیسٹ میچ بھی کھیل چکی تھی لیکن اس گراو¿نڈ کے حوالے سے میں نے بڑے بڑے کرکٹرز سے ماجد خان اور عمران خان کے بارے میں بہت سارے قصے کہانیاں سن رکھی تھیں۔میچ ٹاس کے بغیر شروع ہوگیا۔ لاہور میں ا±س دن سخت حبس اور گرمی تھی جس میں سانس لینا مشکل تھا۔کراچی پریس کلب نے پہلے بیٹنگ کی، جس کے بعد پ±رتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تھا،کھانا کھانے کے بعد کئی دوست اونگھنے لگے۔اچانک سب کو ا±س وقت جمع کیا گیا جب مختلف ایجنسیوں اور اسپیشل برانچ کے لوگوں نے پورے گراو¿نڈ کو گھیرے میں لے لیا۔ اسی دوران ایک ڈی ایس پی صاحب نے پریس کلب کے کھلاڑیوں کو بریفنگ دی کہ وزیراعظم کے سب سے قریب آپ لوگ ہوں گے، اگر خدانخواستہ کوئی شخص گراو¿نڈ میں گ±ھسنے کی کوشش کرتا ہے تو ہم بعد میں آئیں گے، لیکن آپ لوگ کوشش کرکے اسے پکڑیں، یہ سنتے ہی سب خوف میں مبتلا ہوگئے۔

دوپہر دو بجے کے بعد جب کراچی کے صحافی اس گراو¿نڈ کی تاریخ اور عمران خان کی اس سے وابستگی کے حوالے سے باتیں کر رہے تھے کہ اچانک لگڑری گاڑیوں کی ا?مد شروع ہوگئی۔ اسی دوران کالے رنگ کی ایک مرسڈیز کار پروٹوکول کے ساتھ باغ جناح میں داخل ہوئی۔کار میں سے نواز شریف پیڈ پہنے ہوئے باہر ا?ئے، ان کا تعارف کراچی پریس کلب کی ٹیم سے کرایا گیا اور پھر میچ کی دوسری اننگز شروع ہوگئی۔

نواز شریف رن لیتے ہوئے بھاگنے کے بجائے تیزی سے چہل قدمی کر رہے تھے، کوشش کے باوجود وہ ا?و¿ٹ ہونے کے لیے تیار نہیں تھے
دنیا بھر میں کرکٹ میچوں کی کوریج کرنے اور سپر اسٹار کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کے باوجود وزیراعظم نواز شریف کو کرکٹ ایکشن میں دیکھنے کا تجربہ منفرد رہا۔ نواز شریف، عمران خان کے کزن اور ماجد خان کے سمدھی جاوید زمان کے ساتھ اننگز اوپن کرنے ا?ئے۔ جاوید زمان لاہور جِم خانہ میں کرکٹ کے کرتا دھرتا تھے، اس لیے انہوں نے جلد ا?و¿ٹ ہوتے ہی پیڈ اتارے اور وزیراعظم کی قربت حاصل کرنے کے لیے امپائرنگ کرنے کھڑے ہوگئے۔

میچ میں ایل بی ڈبلیو ا?و¿ٹ دینے کی کوئی روایت نظر نہیں ا?رہی تھی۔ نواز شریف چوں کہ فرسٹ کلاس کرکٹر تھے، اس لیے وہ منجھے ہوئے بیٹسمین کی طرح کھیل رہے تھے۔ صلاح الدین صلو نے انہیں ا?و¿ٹ کرنے کی پوری کوشش کی لیکن وہ اپنی ا?ف اسپن بولنگ سے وزیراعظم کی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv