اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرِ اعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عوام سے ان کے مسائل کے حل کے لیے سٹیزن پورٹل کے استعمال کی اپیل کر دی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے 28اکتوبر کو قائم کیے گئے وزیرِ اعظم شکایات سیل کے استعمال کے لیے وزیرِ اعظم نے ٹویٹر پر عوام سے اپیل کی ہے۔میں چاہتا ہوں کہ عوام یہ پورٹل استعمال کریں تا کہ ہماری حکومت مزید بہتر انداز میں عوام کی خدمت کا فریضہ سر انجام دے سکے۔وزیرِ اعظم نے سٹیزن پورٹل کے لیے بنائی گئی ایپ کا لنک ٹویٹر پر شیئر کر دیا، انھوں نے کہا کہ عوام شکایت کے فوری ازالے کے لیے سٹیزن پورٹل استعمال کریں۔ انھوں نے لنک شیئر کرتے ہوئے لکھا میں چاہتا ہوں کہ عوام یہ پورٹل استعمال کریں تا کہ ہماری حکومت مزید بہتر انداز میں عوام کی خدمت کا فریضہ سر انجام دے سکے۔ قبل ازیں ایک اور ٹویٹ میں وزیرِ اعظم عمران خان نے لکھا کہ گزشتہ 47دنوں میں ایک لاکھ 72ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں، جن میں سے 59ہزار شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ عوام یہ پورٹل استعمال کریں تاکہ ہماری حکومت مزید بہتر انداز میں عوام کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے سکے۔ ڈان لوڈ کرنے کیلئے مندرجہ ذیل لنک استعمال کریں: عوام مسائل کے فوری/مثر حل کیلئے 28اکتوبر کو قائم کیا گیا “وزیراعظم شکایات سیل” استعمال کریں۔ گزشتہ 47دنوں میں 1لاکھ 72ہزار شکایات موصول ہوئیں جن میں سے59ہزار نمٹائی جاچکی ہیں جبکہ بقیہ پر کارروائی جاری ہے۔ 29 ہزار لوگوں نے اپنے رائے دی، 57% نے سو فیصد اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 29ہزار لوگوں نے فیڈ بیک دیا ہے جن میں سے 57فی صد افراد مطمئن ہیں، شکایات کے حل کے لیے کام کیا جا رہا ہے، عوام زیادہ سے زیادہ ایپ کا استعمال کریں تا کہ مسائل فوری حل ہوں۔
































