تازہ تر ین

پرینیتی کو پریانکا کی شادی میں جوتا چھپائی کے کتنے پیسے ملے؟

ممبئی (ویب ڈیسک ) بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس نے یکم اور دوئم دسمبر کو بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور کے تاریخی اور پر تعیش ہوٹل امید بھون پیلس میں عیسائی اور ہندو رسومات کے تحت شادی کی۔شادی کی رسومات مکمل ہونے کے بعد اب جوڑا جودھپور سے دہلی پہنچ چکا ہے، جہاں وہ اپنی شادی کی دعوت کا اہتمام کریں گے۔جہاں شادی کے دوران آتش بازی اور گھڑ سواری کرنے پر نک جونس اور پریانکا چوپڑا کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔وہیں ان پر آتش بازی کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی پھیلانے اور گھوڑوں اور ہاتھی پر سواری کرنے کے باعث جانوروں کا استحصال کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا۔اگرچہ شادی کی رسومات کے وقت ان کی زیادہ تر تفصیلات سامنے نہیں آئی تھیں، تاہم اب ان کی شادی کی تقریبات سے دلچسپ معلومات سامنے آئی ہے۔ڈی این اے انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ہندو رسومات کے تحت کی جانے والی شادی میں جوتا چھپائی کی رسم سمیت نک جونس کی آرتی بھی اتاری گئی اور انہیں دلہن کے ساتھ منڈپ میں سات پھیرے دیے جانے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔اگرچہ پریانکا چوپڑا کی شادی سے قبل ہی ان کی کزن پرینیتی چوپڑا نے کہا تھا کہ وہ شادی کے دوران جوتا چھپائی کی رسم میں جیجو نک جونس سے 37 کروڑ روپے سے 50 لاکھ روپے تک وصول کرنے کی کوشش کریں گی۔پرینیتی چوپڑا کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کی بھرپور کوشش کریں گی کہ وہ جوتا چھپائی کے دوران نک جونس سے زیادہ سے زیادہ پیسے لے سکیں۔تاہم اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ جوتا چھپائی کی رسم کے دوران پرینیتی چوپڑا نے اپنی امیدوں کے برعکس نک جونس سے جوتے واپس کرنے کے لیے انتہائی کم پیسوں کا مطالبہ کیا۔رپورٹ کے مطابق جوتا چھپائی کی رسم کے دوران پرینیتی چوپڑا نے نک جونس سے محض 5 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نک جونس کو سات پھیرے لینے سے قبل بتایا گیا کہ ان سات پھیروں کا مطلب ہوتا ہے کہ پتی اور پتنی کا سات جنموں کا ساتھ ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv