تازہ تر ین

خاتون صحافی نے فیصل واڈا بارے ایسا ٹویٹ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر نیا پنڈورا باکس کھل گیا

کراچی (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کی جانب سے چینی قونصل خانے پر حملے کے وقت پولیس فورس کے جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عمل کو جہاں سراہا جارہا ہے وہیں انہیں تنقید کا بھی سامنا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے عمل کی وضاحت کی تو سابق نیوز کاسٹر عائشہ خالد نے بھی فیصل واوڈا کو کڑی تنقید کا نشانہ بناڈالا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں عائشہ خالد نے کہا فیصل واوڈا اپنے بہادرانہ اقدام پر بیوقوفانہ باتیں کر رہے ہیں اور ہمیں بزدل، بطخ اور چوزے کہہ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ہمیں اور کیا کہہ سکتے ہیں؟ ہاں لفافہ صحافی۔۔۔عائشہ خالد نے کہا مجھے سمجھ نہیں آتی کہ وہ اس وقت بہادر کیوں نہیں بنے جب تحریک لبیک سڑکوں پر تھی اور عوامی املاک کو جلا رہی تھی۔ تحریک لبیک کے کارکن پولیس اہلکاروں اور گارڈز پر حملے کر رہے تھے۔ لیکن پھر بھی ہم ہی بزدل ہیں۔قبل ازیں فیصل واوڈا نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا مجھے جس وقت چینی قونصل خانے پر حملے کی اطلاع ملی اس وقت میں حملے کی جگہ کے پاس ہی تھا، میں نے سکیورٹی ایجنسیز کو فوری خبر کی۔ بطور پاکستانی میرا حق ہے کہ میں اپنا لائسنس یافتہ اسلحہ اپنے تحفظ کیلئے استعمال کروں کیونکہ میں اس طرح کا بزدل نہیں ہوں جو کی بورڈ کے پیچھے چھپ کر بکواسیات کر رہے ہیں۔فیصل واوڈا نے کہا میں ان تمام لفافہ صحافیوں اور ان کے بزدل سوشل میڈیا ساتھیوں کو جانتا ہوں جو صرف تنقید کرسکتے ہیں اور چوزوں کی طرح پاخانہ کرنا جانتے ہیں۔ بطور وفاقی وزیر یہ میری ڈیوٹی ہے کہ میں وفاقی ایجنسیز کے ساتھ تعاون کروں۔ جب ملک کو میری ضرورت تھی تو میں بھاگا نہیں۔ جہنم میں جائیں وہ تمام لوگ جنہیں میرے وہاں موجود ہونے پر اعتراض ہے۔وفاقی وزیر آبی وسائل نے کہا کہ وہ شروع سے آخر تک حملے کی جگہ پر موجود تھے، اور اس بارے میں ان رپورٹرز سے بھی پوچھا جاسکتا ہے جو واقعے کی کوریج کر رہے تھے۔ مجھے تنقید کرنے والی ان بطخوں پر انتہائی افسوس ہے جو اپنے والدین اور ملک پر بوجھ ہیں۔خیال رہے کہ چینی قونصل خانے پر جس وقت حملہ ہوا اس وقت وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے تھے اور پولیس کے جوانوں کے ساتھ موجود رہے۔ اس دوران انہوں نے بلٹ پروف جیکٹ پہن رکھی تھی جبکہ پسٹل بھی رکھی ہوئی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv