تازہ تر ین

سی پیک سرمایہ کاری کے راستے کھولے گا : عمران خان

شنگھائی،اسلام آباد (این این آئی، آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے پاکچین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو چین اور وسطی ایشیا کے جوڑنے کا منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ نئی سرمایہ کاری نئی مارکیٹ اور نئے راستے کھول رہا ہے سی پیک دوریوں اور لاگت کو کم کرےگا  اہم ضروری وسائل پیدا کرنے اور صارفین کےلئے نئی اشیا کی پیداوار میں اضافہ کرےگا سی پیک چین اور مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیا سے منسلک کرنے کا ایک میکنزم ہے پی ٹی آئی نے انتخابات میں تبدیلی کےلئے مہم چلائی اور اب ہم اقتدار میں ہیں اور موثر اصلاحات کر رہے ہیں ہم شفافیت اور احتساب کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔شنگھائی میں بین الاقوامی برآمدی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نمائش میں شرکت میرے لیے باعث اعزاز ہے اور جس انداز سے چین کی حکومت نے ہمارا خیر مقدم کیا اس پر ہم شکر گزار ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں قراقرم ہائی وے سی پیک کے جدید ہائی ویز کے نیٹ ورک کا حصہ ہے جس کے مثبت اثرات نہ صرف پاکستان میں پڑیں گے بلکہ خطے کی تمام معیشتوں پر بھی اس کے اثرات ہوں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک دوریوں اور لاگت کو کم کرے گا اور اہم ضروری وسائل پیدا کرنے اور صارفین کے لیے نئی اشیا کی پیداوار میں اضافہ کرے گا۔انہوںنے کہاکہ سی پیک چین اور مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیا سے منسلک کرنے کا ایک میکنزم ہے، یہ تازہ سرمایہ کاری، نئی مارکیٹ اور نئے راستے کھول رہا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی منشور کا حوالہ دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میری جماعت پی ٹی آئی نے انتخابات میں تبدیلی کے لیے مہم چلائی اور اب ہم اقتدار میں ہیں اور موثر اصلاحات کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم شفافیت اور احتساب کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں، کاروبار اور حکومت چلانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم پاکستان میں وسائل سے مالامال ہیں جس میں ذرخیز زمین، 12 ماحولیاتی زونز پر مشتمل اراضی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکسٹائل، کھیلوں اور انجینئرنگ کی اشیا ¾ آئی ٹی کی خدمات اور سرجیکل آلات سمیت میڈیکل ٹیکنالوجی بھی بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افرادی قوت میں بھی ہم مالامال ہیں، ہمارے پاکستان میں 10 کروڑ افراد 35 سال سے کم عمر ہیں اور اسی لیے نیا پاکستان کاروبار کے لیے بھی اہم جگہ ہوگی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایک اسے وقت میں جب عالمی تجارت حملوں کی زد میں ہے اور کاروباری مفادات کو بچانے کی کوششیں عروج پر ہیں تو صدر شی جن پنگ کے چین کے دروازے کبھی بند نہیں ہوں گے اور اس کو مزید وسعت دی جائے گی، جیسے بیانات ہمارے لیے حوصلے کا باعث ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) منصوبہ مشرق وسطی اور خلیجی ممالک کے درمیان رابطے بڑھانے کا باعث بنے گا،سی پیک سے چین اورپاکستان دونوں کومعاشی اور تجارتی فائدہ ہو،سی پیک کے ذریعے فاصلوں میں کمی آئے گی، ، قراقرم ہائی وے شاہراہوں کے عالمی نیٹ ورک میں شامل ہوگئی ہے، سی پیک سے سرمایہ کاری کے تازہ مواقع میسرآئیں گے،پاکستان میں احتساب اور ہر شعبے میں شفافیت کا نظام رائج کرنا چاہتے ہیں، انتخابات میں ہماری پارٹی نے تبدیلی کیلئے کام کیا،پاکستان ٹیکسٹائل اور کھیلوں کا سامان برآمد کرنے والا اہم ملک ہے، پاکستان سے طبی سامان کی برآمد بھی اہم ہے ۔ چین کے شہر شنگھائی میں انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے چین کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہماری حکومت نئے پاکستان کا نعرہ لگا کرآئی ہے، ہم ہرشعبے میں تبدیلیاں لارہے ہیں، پاکستان ہرلحاظ کے مواقع سے بھر پورملک ہے، سی پیک سے چین اورپاکستان دونوں کو معاشی اور تجارتی فائدہ ہوگا جب کہ پاک چین اقتصادی راہداری مشرق وسطی اور خلیجی ممالک کے درمیان رابطے بڑھانے کا باعث بنے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں قراقرم ہائی وے سی پیک کے جدید ہائی ویزکے نیٹ ورک کا حصہ ہے جو گوادر کی بندرگاہ سے جوڑتے ہیں اوربیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا نقطہ آغاز بھی ہے جس سے خطے کو بھرپورفائدہ ہوگا۔ عمران خان نے کہا کہ ہم شفافیت اور احتساب کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں، کاروبار اور حکومت چلانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افرادی قوت میں بھی مالامال ہے، 100 ملین پاکستانی 35 سال سے کم عمر ہیں اوراسی طرح نیا پاکستان کاروبار کے لیے اہم اوربہترجگہ ہوگی جب کہ ہم پاکستان میں وسائل سے مالامال ہیں جس میں زرخیززمین، 12 کلامیٹک زونز پر مشتمل ایک زمین ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv