لاہور(شوبزڈیسک)ڈرامہ سیریل’ تمہارے ہیں‘ کی کامیابی کے بعد رباب ہاشم اور وجاہت رو¿ف ایک بار پھر یکجا ہورہے ہیں ویب سیریز کیلئے۔ رباب ہاشم اس نئی آنے والی سیریز میں مرکزی کردار ادا کریں گی جو کالج کی زندگی ، موسیقی سے محبت پر مشتمل ہے۔ اس سیریز میں مہوش حیات، اسد صدیقی اور اظفر رحمان بھی ادا کاری کے جوہر دکھائیں گے۔متعدد ٹی وی شو میں میزبانی اور بے شمار ڈرامہ سیریل کے بعد رباب ہاشم کی یہ پہلی ویب سیریز ہوگی جس کی وجاہت رو¿ف نے نہ صرف ہدایت کاری کی ہے بلکہ تحریر بھی کیا ہے۔ رباب پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ہیں، انہوں نے شوبز میں بہت کم عمری میں قدم رکھا، رباب ہاشم نے چاہے سنجیدہ ہو یا مزاحیہ ہر طرح کے کردار میں اپنی منفرد اداکاری سے چار چاند لگائے۔رباب ہاشم نے بہت سے کامیاب ڈرامہ سیریلز میں بھی کردار ادا کئے۔ جو مختلف چینلز پر نشر ہوئے جس میںہم ٹی وی پر نشر ہونے والے زد، ایک تھی مثال، محبت خواب سفر، میں ماں نہیں بننا چاہتی۔ تم سے مل کر ‘تمہارے ہیں‘ پیا من بھائے، مرضی اور منت سرفہرست ہیں۔
بریکنگ نیوز
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
- ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
- جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
- زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
- ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
- بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
- اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
- ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
- ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
- ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
- حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
- برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
- مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
- سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
- پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
- درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
- پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
- واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟

