دبئی (اے پی پی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج دبئی میں کھیلا جائیگا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے شروع ہوگا۔میچ میں کامیابی کی صورت میں گرین شرٹس لگاتار 11ٹی 20سیریزجیتنے والی ٹیم بن جائے گی۔ پاکستان کو کیویز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں 2 رنز سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل پاکستان کی ٹیم نے کینگروز کو تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا۔ یوں پاکستان کی ٹی ٹونٹی میچوں میں مسلسل فتوحات کی تعداد سات ہوگئی ہے۔ پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کیویز کے خلاف پہلے میچ میں کامیابی کو ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ انہوں کہا ہے کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ ہے اور کیویز کو دوسرے میچ میں بھی شکست دیکر سیریز 2-0 سے اپنے نام کریگی۔ ادھر کیویز ٹیم کے قائد کا کہنا ہے کہ پہلے میچ میں شکست سے دلبرداشتہ نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے میچ میں پاکستان کے خلاف جاندار کم بیک کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے دوسرے میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور اس اعتبار سے توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ کانٹے دار ہوگا اور شائقین کرکٹ کو اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 4 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائیگا۔ تینوں ٹی ٹونٹی میچز نائٹ ہونگے اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے بعد تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے علاوہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائیگی۔
بریکنگ نیوز
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
- ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
- جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
- زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
- ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
- بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
- اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
- ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
- ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
- ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
- حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
- برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
- مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
- سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
- پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
- درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
- پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
- واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟

