دبئی (اے پی پی) پاکستان کی ٹی ٹونٹی ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیویز کے خلاف پہلے میچ میں ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے پر وہ بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے اور ٹیم کیویز کو دوسرے میچ میں بھی کامیابی کے بعد تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرگی جس کےلئے ٹیم نے بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔ محمد حفیظ نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز میں بڑی توانائی اور جذبہ ہے، مشکل صورتحال اور دباﺅ سے گھبراتے نہیں بلکہ اپنی صلاحیتیں منوانے کی کوشش کرتے ہیں، مضبوط حریفوں کے ساتھ سخت مقابلوں میں انہیں مزید سیکھنے اور اعتماد حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز اور کیویز کے خلاف پہلے میچ میں کامیابی کے بعد ٹیم کی ٹی ٹونٹی میچز میں مسلسل فتوحات کی تعداد 7 ہوگئی ہے جو خوش آئندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی جس طرح پرفارم کر رہے ہیں وہ پلس پوائنٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم کیویز کے خلاف بقیہ میچوں میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید فتوحات حاصل کریگی۔ پاکستان نے کیویز کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں سخت مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست دی تھی۔ محمد حفیظ نے کہا کہ کیویز کے خلاف پہلے میچ میں کھلاڑیوں نے کھیل کے تینوں شعبوں پر اچھا پرفارم کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی ٹیم کیویز کے خلاف بقیہ میچز میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔
بریکنگ نیوز
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
- ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
- جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
- زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
- ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
- بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
- اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
- ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
- ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
- ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
- حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
- برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
- مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
- سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
- پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
- درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
- پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
- واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟

