ممبئی(ویب ڈیسک) مقبول گیت ’دلبر دلبر‘ کے ری میک کی اداکارہ نورا فتیحی ایک بار پھر جان ابراہم کے ساتھ فلم ’بٹلا ہاﺅس‘ میں دھماکے دار انٹری دیں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو جان ابراہم کی فلم ’ستیا میو جیاتے‘ میں شامل ماضی کے مشہور گیت ’دلبر دلبر‘ کے ری میک سے شہرت پانے والی کینیڈین نڑاد مراکشی اداکارہ نورا فتیحی ایک بار پھر جان ابراہم کے ساتھ فلم ’بٹلا ہاﺅس‘ میں جلوہ بکھیرتی نظر آئیں گی۔فلم میں شامل ہونے پر نورا فتیحی نے ٹوئٹ کے ذریعے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس فلم میں اہم کردار ادا کررہی ہوں جب کہ میں فلم کے مرکزی کرداروں اور دیگر عملے کے ساتھ کام کرنے پر کافی پر جوش بھی ہوں۔واضح رہے کہ نکھیل ایڈوانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’بٹلا ہاﺅس‘ کی کہانی 2008ء میں بھارت میں ہونے والے آپریشن پر مبنی ہے جس میں جان ابراہم انسپیکٹر سنجیو کمار یادیو کا کردار ادا کر رہے ہیں، یہ فلم 2019ء میں 15 اگست کے دن سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
بریکنگ نیوز
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
- ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
- جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
- زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
- ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
- بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
- اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
- ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
- ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
- ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
- حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
- برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
- مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
- سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
- پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
- درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
- پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
- واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟

