اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان چین کے 5 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے جس کے دوران وہ چینی صدر، وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تجارت کے فروغ کیلئے بات کریں گے جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔روانگی سے قبل چینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین کی حالیہ ترقی سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں، جن مسائل کا ہم آج سامنا کررہے ہیں چین ان مسائل پر قابو پاچکا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) میں سرمایہ کاری سے پاکستان کی معیشت بہتر ہوگی، کرپشن سے نمٹنے کیلئے کوشش کررہے ہیں، غربت کے خاتمے کیلئے چین کے اقدامات سے استفادہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ‘چین کے دورے سے متعلق پرامید ہوں، پاکستان کو اپنی برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے، کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے پر قابو پانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، پاکستان میں زراعت، فشریز، سستے گھر میں سرمایہ کاری کے بہتر مواقعے ہیں، معیشت کی بہتری کیلئے دو آپشن تھے ، آئی ایم ایف اور دوست ممالک سے مدد حاصل کرنا، سعودی عرب اور یو اے ای سے تعاون حاصل کررہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سی پیک کے تحت جدید ٹیکنالوجی بھی پاکستان منتقل ہو، چین نے ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان کو سرکاری وفد کے ہمراہ 2 نومبر کو چین روانہ ہونا تھا، تاہم گذشتہ روز ان کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی اور اب وہ آج ہی روانہ ہوگئے۔شیڈول کے مطابق وزیراعظم خصوصی طیارے سے بیجنگ پہنچیں گے، جہاں چین کے نائب وزیر خارجہ اور دیگر حکام ان کا استقبال کریں گے۔2 نومبر کو وزیراعظم عمران خان چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔3 نومبر کو وہ تیان من اسکوائر میں پیپلز ہیروز کی یادگار پر پھول چڑھائیں گے جبکہ 3 نومبر کو ہی نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین سے ملاقات ہوگی۔اسی روز وزیراعظم کے اعزاز میں گریٹ ہال میں خیرمقدمی تقریب ہوگی جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان 3 نومبر کو مختلف معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں چینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے، اس کے بعد وہ چین کے وزیراعظم کی طرف سے دی گئی ضیافت میں جائیں گے۔3 نومبر کو ہی وزیراعظم عمران خان کی چین کے سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کے سربراہوں سے ملاقات طے ہے۔4 نومبر کو وزیراعظم سینٹرل پارٹی اسکول میں خطاب کے بعد شنگھائی روانہ ہوں گے، جہاں وہ چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپورٹ میں شرکت کریں گے۔چین کے صدر 4 نومبر کو امپورٹ ایکسپو میں شریک رہنماﺅں کے اعزاز میں ضیافت دیں گے۔وزیراعظم عمران خان 5 نومبر کو شنگھائی میں ویت نام کے وزیراعظم سے ملاقات کریں گے جبکہ اسی روز وہ شنگھائی کی مقامی قیادت سے ملاقات اور پاکستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے اور پھر وطن واپس روانہ ہوں گے۔
بریکنگ نیوز
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
- ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
- جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
- زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
- ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
- بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
- اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
- ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
- ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
- ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
- حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
- برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
- مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
- سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
- پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
- درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
- پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
- واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟

