لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے 50 اوورز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔53 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اظہر علی نے اپنی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اظہر علی کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات پر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا اور بہت عرصے سے ایک روزہ کرکٹ سے الگ ہونے پر غور کر رہا تھا، یہ بہترین وقت ہے کہ میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کروں تاہم ڈومیسٹک کرکٹ میں تمام فارمٹس میں کھیلوں گا۔اظہر علی نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کو اعتماد میں لیا۔انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد اچھے کپتان ہیں، انہیں سپورٹ کرنا چاہیے جب کہ نوجوان کرکٹرز بہت اچھی ون ڈے کرکٹ کھیل رہے ہیں اور اچھے انداز سے ٹیم کو آگے لے کر چل رہے ہیں۔ اظہر علی کا کہنا تھا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ بہت سوچ کے بعد کیا، بہت سے لوگ میری کپتانی سے مطمئن نہیں تھے تاہم اب ساری توجہ ٹیسٹ کرکٹ پر ہوگی اور کوشش ہے جتنی بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلوں تسلسل کے ساتھ پرفارم کروں۔یاد رہے کہ اظہر علی نے 50 اوورز کی کرکٹ میں 2011 میں آئرلینڈ کے خلاف ڈیبیو کیا اور انہوں نے اپنا آخری میچ رواں سال 13 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔انہوں نے 53 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 3 سینچریوں اور 12 نصف سینچریوں کی مدد 1845 رنز بنائے۔
اظہر علی بطور کپتان کیسے رہے؟
19 فروری 1985 میں پیدا ہونے والے اظہر علی کو 2015 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان بھی مقرر کیا گیا لیکن فروری 2017 میں آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کی 1-4 سے شکست کے بعد شدید تنقید کی وجہ سے وہ بطور کپتان سبکدوش ہوگئے تھے۔ان کے دورِ کپتانی میں پاکستان نے مختلف ممالک کے خلاف 10 سیزیز کھیلیں جن میں سے صرف 5 میں کامیابی حاصل ہوئی۔ مجموعی طور پر ان کے دور میں پاکستان نے صرف 12 میچ جیتے اور 18 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بریکنگ نیوز
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
- ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
- جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
- زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
- ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
- بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
- اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
- ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
- ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
- ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
- حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
- برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
- مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
- سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
- پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
- درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
- پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
- واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟

