ممبئی (ویب ڈیسک)شاہ رخ خان، انوشکا شرما اور کترینہ کیف کی بالی وڈ فلم ’زیرو‘ کے ٹریلر کا مداحوں کو بے صبری سے انتطار ہے لیکن اس سے قبل اس کے زبردست پوسٹرز ریلیز کردیئے گئے ہیں۔فلم ’زیرو‘ آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ہے جس میں شاہ رخ خان پہلی مرتبہ بونے کا کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ مرکزی کرداروں میں انوشکا شرما اور کترینہ کیف بھی شامل ہیں۔شاہ رخ خان نے آج فلم کے پوسٹرز مداحوں سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے۔ایک پوسٹر میں وہ کترینہ کیف کے ساتھ جبکہ دوسرے میں کترینہ کیف کے ساتھ نظر آئے۔انوشکا نے بھی فلم کا پوسٹر انسٹاگرام پر شیئر کیا اور شرارتی انداز میں کیپشن لکھا کہ ’دیکھیے تو ذرا، ابھی تک ہاں، نا کچھ بھی نہیں بولا اسے اور پھر بھی کتنا خوش لگ رہا ہے، ویسے جوڑی بری نہیں ہے۔کیا کہتے ہو؟’اس پوسٹر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاں شاہ رخ بونے کا کردار نبھا رہے ہیں، وہیں انوشکا وہیل چیئر پر بیٹھی دکھائی دے رہی ہیں اور دونوں مسکرا بھی رہے ہیں۔ دوسری جانب کترینہ کیف نے بھی انسٹاگرام پر ’زیرو‘ کا دوسرا پوسٹر شیئر کیا، جس کے ساتھ انہوں نے لکھا، ’آسمان سے زمین پر آنے میں دقت ہی یہی ہے کہ جب آو¿ کوئی نہ کوئی گلے پڑ جاتا ہے‘۔اسی پوسٹر کو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کنگ خان نے لکھا کہ ’ستاروں کے خواب دیکھنے والوں ہم نے تو چاند قریب سے دیکھا ہے‘۔ واضح رہے کہ یہ کترینہ کی شاہ رخ کے ساتھ دوسری فلم ہے، اس سے قبل دونوں فلم ‘جب تک ہے جان’ میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔فلم ‘زیرو’ میں دپیکا پڈوکون، رانی مکھرجی، کاجول، عالیہ بھٹ، سری دیوی،کرشمہ کپور، جوہی چاولہ اور سلمان خان بھی مہمان اداکار کی حیثیت سے نظر آئیں گی۔ فلم رواں برس کے اختتام پر 21 دسمبر کو پیش کی جائے گی۔
بریکنگ نیوز
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
- حافظ نعیم الرحمٰن کی پیپلز پارٹی پر سخت تنقید، ’’حق دو کراچی‘‘ تحریک پر دھمکیوں کا الزام
- حج آپریشن کا آغاز؛ کراچی ایئرپورٹ سے پہلی پرواز آج شب روانہ ہوگی
- امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرنے والا پہلا جہاز بن گیا
- ایران کی جانب سے لبنان جنگ بندی کا خیر مقدم، امریکا کے ساتھ اہم معاملات پر اختلافات بدستور برقرار
- جنوبی کوریا: امتحان میں فیل ہوجانے والوں کو کوئلے کی کان میں بھیجنے کا فیصلہ
- روس، چین کی ایران کو سپورٹ، امریکی انٹیلی جنس نے وارننگ جاری کردی
- یوٹیوب کا بڑا ایکشن، ٹرمپ کا مذاق اڑانے والا مشہور چینل اچانک بند کردیا
- کیا اسٹرینجر تھنگ کا ایک اور سیزن آنے والا ہے؟
- کم تنخواہ کے غصے میں دلچسپ احتجاج، ملازمہ دفتر میں سو گئی، باس کی چاکلیٹ بھی کھالی
- چین نے 22 ہزار سے زائد ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ بنالیا
- سونا 3 دن وقفے کے بعد سستا ہوگیا، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم
- رنبیر، عالیہ اور وکی کوشل کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
- موبائل فون کی یہ پوشیدہ سیٹنگ آپ کا ’’بینک اکاؤنٹ خالی‘‘ کرا سکتی ہے
- اوپن اے آئی کا لائف سائنسز ریسرچ کیلیے نیا اے آئی ماڈل متعارف
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

