تازہ تر ین

پہلا ٹی 20: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کے 156 رنز کا ہدف

ابوظہبی(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 156 رنز کا ہدف دیا ہے۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 32 کے مجوعی رنز پر فخرزمان اپنی وکٹ گنوا بیٹھے اور اسٹان لیک کی گیند پر 14 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔اس سے قبل آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی 20 میں ٹاس جیت کر بالنگ کا فیصلہ کیا۔حالیہ دورے میں میزبان پاکستان نے آسٹریلیا کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر سے شکست دی جس کے بعد اب دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ 26 اکتوبر اور آخری ٹی ٹوئنٹی 28 اکتوبر کو دبئی میں ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv