راولپنڈی (ویب ڈیسک) : دنیا بھر کی خواتین بالخصوص شادی شدہ خواتین کو ہار سنگھار کا بے حد شوق ہوتا ہے۔ خواتین کے لیے زیور جتنا ہو ا±تنا ہی کم ہے اور خواتین کو ہمیشہ مزید کی چاہ کرتے ہی دیکھا گیا ہے۔ بالخصوص پاکستان میں خواتین سونے کو بے حد پسند کرتی ہیں جبکہ سونے کے زیورات کو ایک طرح سے سرمایہ کاری کے نظریے سے بھی خریدا جاتا ہے۔لیکن پاکستان کے شہر راولپنڈی میں ایک شخص ایسا ہے جسے خواتین سے بھی زیادہ سونے سے پیار ہے اور سونے کے زیورات میں اس نے خواتین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جی ہاں! راولپنڈی کا رہائشی امجد سعید سونے کی ”چلتی پھرتی د±کان” ہے۔ امجد سعید روزانہ 2.5 کلو سونا پہنتا ہے۔ امجد سعید کے پاس اتنی مقدار میں سونے کے زیورات ہیں کہ اگر سونے کی قیمت میں تھوڑا سا بھی اضافہ ہو تو امجد سعید امیر سے امیر ترین ہو جائے۔امجد سعید روزانہ ڈھائی کلو سونا پہنتا ہے اور ان زیورات کا وزن اس قدر زیادہ ہوتا ہے کہ ان کو پہننے کے لیے امجد کو اپنے چھوٹے بھائی کی مدد لینا پڑتی ہے۔ امجد سعید کے بھائی کا کہنا تھا کہ پہلے پہلے مجھے زیورات پہنانے میں مشکل پیش آتی تھی، لیکن اب مجھے عادت ہو گئی۔ سونے کی چلتی پھرتی دکان امجد سعید کا کہنا ہے لوگ مجھے اسی طرح پسند کرتے ہیں۔