تازہ تر ین

اوگرا نے صا رفین کیلئے ماہانہ گیس فکسڈ چارجز 3 ہزار 6 سو روپے بڑھا دئیے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) : آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ سرکاری اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز ، دفاتر اور اسپتالوں کے لیے گیس مزید مہنگی کر دی گئی۔ رہائشی کالونیوں اور فلاحی اداروں کے لیے بھی گیس مزید مہنگی کر دی گئی ہے ۔تمام صارفین کے لیے ماہانہ گیس فکسڈ چارجز 3 ہزار 6 سو روپے بڑھا دئے گئے۔ تمام اداروں کے لیے فکسڈ چارجز ایک ہزار 53 روپے سے بڑھا کر 4 ہزار 680 روپے کر دئے گئے۔ کمرشل صارفین ، کیفے، بیکریز،ملک شاپ، کینٹین، ہوٹلز، تجارتی مال اور سینماو¿ں کے لیے بھی گیس مہنگی کر دی گئی ہے۔ اوگرا نے ترمیمی بل کا اطلاق فوری طور پر کر دیا ہے اور گیس مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ پاور ڈویڑن میں فرنس آئل لابی کے گہرے اثرورسوخ کے باعث اکتوبر میں پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کمپنی ایل این جی کے مطلوبہ 6 کارگو خریدنے میں نا کام ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں صرف ایک ماہ کے دوران 2 ارب روپے سے زائد نقصان ہوگا۔پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کمپنی رواں ماہ اکتوبر میں ایل این جی کے 6 کارگو کی بجائے صرف 2 کارگو درآمد کرسکے گی۔گذشتہ 6 ماہ کے دوران مطلوبہ ایل این جی درآمد نہ کرنے کے باعث 12ارب روپے سے زائد نقصان ہوچکا ہے۔ جبکہ آئندہ کچھ مہینوں میں گیس بحران پیدا ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ تاہم اب اوگرا نے گیس کی قیمتیں بڑھا کر فوری نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے گیس کے بل فکسڈ کیے جانے کے معاملے پر حکومت کو سخت عوامی رد عمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv