تازہ تر ین

اظہر کا رن آﺅٹ بے وقوفی کی انتہا ہے: رمیز راجا

ابوظہبی (ویب ڈیسک)ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے دن قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کا عجیب انداز میں ”رن آﺅٹ ” ہونا موضوع بحث بنا ہوا ہے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا نے اسے اظہر علی کی بے وقوفی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس انداز میں تو اسکول کرکٹ میں بچے آﺅٹ ہوتے دیکھے ہیں لیکن بین الاقوامی کرکٹ میں شاید ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہوگا۔’ اسی لیے کہتے ہیں کہ کھیل کی تعلیم ضروری ہے۔’رمیز راجا خود بھی 20نومبر 1987ءکو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ میں ‘آبسٹرسٹنگ دی فیلڈ’ یعنی فیلڈنگ میں رکاوٹ کے باعث 99رنز پر آﺅٹ ہو چکے ہیں۔رمیز راجا کا مزید کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ عقل استعمال نہ کرنے کا مسئلہ ہے۔ ‘اس معاملے میں خود کو صدر سمجھتا ہوں،کیوں کہ میں خود بھی ایسا کر چکا ہوں۔’انہوں نے معروف انگریزی فلم ‘ڈمب اینڈ ڈمبر’ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ایسی فلم بنائیں گے تو اظہر علی اور آسڑیلیا کے مارنس لبو شین کو ضرور رکھیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv