تازہ تر ین

حیدرآباد کے رہائشی ڈرائیور کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے نکل آئے

حیدرآباد(ویب ڈیسک) ڈرائیور کے اکاو¿نٹ سے بھی کروڑوں روپے نکل آئے جس سے اس نے حکام کو آگاہ کردیا۔حیدرآباد کے رہائشی پردیپ کمار کے مطابق وہ پیشے سے ڈرائیور ہیں اور ان کے اکاو¿نٹ میں ستمبر میں 18 ہزار روپے موجود تھے لیکن جب اے ٹی ایم سے تنخواہ نکالی تو وہ سلپ دیکھ کر حیران رہ گئے۔پردیپ کمار نے بتایا کہ ان کے اکاو¿نٹ میں 4 کروڑ 99 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ک نکل آئے جس کے باعث وہ سلپ دیکھ کر حیران رہ گئے اور انہوں نے اس سے متعلق اپنے افسران کو ا?گاہ کیا۔انہوں نے مزید بتایاکہ بینک کے عملے کو بھی اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے جس نے ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔واضح رہےکہ ایف آئی اے بے نامی اکاو¿نٹس سے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کررہی ہے اور تحقیقات کے بعد سےاچانک کچھ افراد کے اکاو¿نٹس سے کروڑوں روپے نکل ا?ئے ہیں جن میں کراچی کا رہائشی فالودہ فروش بھی شامل ہےجس کے اکاو¿نٹ سے 2 ارب روپے نکلے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv