تازہ تر ین

8 اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلے کو 13 سال بیت گئے

آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں 8 اکتوبر 2005 کو  آنے والے ہولناک زلزلے میں شہید افراد کی 13ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔مظفرآباد کے یونیورسٹی گراونڈ میں شہداء کی یاد میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران 8 بجکر 52 منٹ پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور پولیس کے دستے نے یادگارِ شہداء پر سلامی دی۔ضلع باغ کی مرکزی جامع مسجد باغ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔بالاکوٹ میں بھی سوگ کے باعث دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں اور شہدا کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔قیامت خیز زلزلہ میں بالاکوٹ کا 95 فیصد انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا تھا اور اتنا عرصہ ہونے کے باوجود نیو بالاکوٹ سٹی کی تعمیر کا منصوبہ اب تک مکمل نہ ہوسکا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv