تازہ تر ین

”ملازم نے اپنی مالکن سے نکاح پھر اس کی بیٹی سے بھی شادی کر لی “ شرمناک مقدمہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ،پھر کیا فیصلہ ہوا ؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں ماں بیٹی سے شادی کرنے کے مقدمے میں جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ یہ کیس مجبوری میں سن رہے ہیں، ایسے مقدمات سے معاشرے پر اچھے اثرات مرتب نہیں ہوتے۔ عدالت کو خاتون شیر بانو کاظمی نے بتایا کہ ہری پور کے رہائشی اٹھائیس سالہ وارث علی شاہ نے پہلے مجھ سے کورٹ میرج کی اور پھر طلاق دیئے بغیر میری بیٹی سے بیاہ رچا لیا۔جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی عدالتی بنچ نے شہربانو کاظمی کی درخواست کی سماعت کی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ اس کی بائیس سالہ بیٹی سمیرا کو اس کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے۔شیربانو کاظمی نے ہائیکورٹ کے اس حکم کےخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے جس میں عدالت نے سمیرا کو ماں یا شوہر میں سے کسی ایک کے ساتھ جانے کی اجازت دی تھی تاہم اس کی حفاظت کی خاطر دارالامان بھیج دیا تھا۔خاتون شیربانو کا موقف ہے کہ وارث شاہ ان کا ملازم تھا اور شوہر کی وفات کے بعد تحفظ کیلئے اس سے شادی کا فیصلہ کیا۔ دونوں نے کورٹ میرج کی۔ شہربانو کا الزام ہے کہ شادی کے کچھ عرصہ کے بعد وارث شاہ نے اس کی بڑی بیٹی سمیرا سے شادی کر لی۔ نکاح پر نکاح اور ماں بیٹی دونوں سے نکاح کرنے کے الزام میں شیربانو نے ہری پور تھانے میں وارث شاہ کےخلاف مقدمہ درج کرایا جس پر وہ اسے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا اور کیس ٹرائل کورٹ میں ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv