تازہ تر ین

‘جو تنوشری کے ساتھ ہوا وہ میرے ساتھ روز ہوتا ہے’

بولی وڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے معروف اداکار نانا پاٹیکر پر انہیں ایک شوٹنگ کے دوران جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا اور بھارتی اداکارہ سپنا پبی تنوشری دتا کی حمایت کردی۔خیال رہے کہ تنو شری دتا نے کہا تھا 10 سال قبل نانا پاٹیکر نے ’ ہارن اوکے پلیز ‘ گانے کی شوٹنگ کے دوران ان سے بدتمیزی کی تھی۔سپنا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’ یہ اُس معاملے سے متعلق میری آواز اور رائے ہے جسے میں بہت زیادہ محسوس کرتی ہوں ، میں نے اسے ایڈٹ کرنے کی بہت کوشش کی کہ یہ بہت اچھی لکھی جائے اور ڈپلومیٹک ہو لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔‘انہوں نے کہا کہ ’ میں وہ الفاظ لکھ رہی ہوں جو میں دل سے محسوس کرتی ہوں ، میں تنوشری کی باتوں پر یقین رکھتی ہوں لیکن اہم بات یہ ہے جسے ہم بھول رہے ہیں کہ جب یہ سب ہورہا تھا تو باقی تمام خواتین کہاں تھیں ؟‘



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv