تازہ تر ین

سیاست کو ذاتی دشمنی کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگارخالد چوہدری نے کہا کہ بائیس کروڑ کی آبادی میں دس لوگ بھی ایسے نہیں ہوں گے جو 62پر پورے اترتے ہوں آنے والے دنوں میں یہ شق بحث کے لئے پارلیمنٹ میں آئے گی ۔چینل فائیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس بھی سیاسی رہی ہے صرف پنی سروس اور بہتر ٹرنسفر کے لئے کچھ بھی کر جاتے ہیں۔۔سیاست کو ذاتی دشمنی کے لئے استعمال نہیں کرنا چاہئے۔سیاست میں کچھ بھی حرف آخر نہیں۔نظریات پر کوئی اکٹھا نہیں ہوتا۔سرمایہ داروں اور خط غربت سے نیچے زندگی جینے والوں کی لڑائی ہے۔مجرموں کے تبادلے اچھی بات ہے لیکن الطاف حسین کو پاکستان لانا شاید ممکن نہیں۔کالم نگار طارق ممتاز زملک نے کہا ہے کہ امام کلیم جب اسلام آباد میں آئی جی تھے تو رضوان گوندل ایس پی تھے ان کا پرانا تعلق ہے۔ایسے ایسے کیسز ہوتے ہیں جرم کوئی کرتا ہے اور بعد میں اپنے ملازم کو آگے کر دیتا ہے۔بوجھ ہمیشہ کمزور پر ہی پڑتا ہے۔ن لیگ میں نظریات ہیں ہی نہیں،اب ان کے لئے پنجاب میں کچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے آنے سے دنیا کے حالات کافی تبدیل ہوئے دنیا ٹرمپ کو اچھی نظر سے نہیں دیکھتی۔ کالم نگارمیاں حبیب نے کہا کہ خاور مانیکا کو روک کر انکی بیٹی سے اگر بدتمیزی کی گئی تو یہ انتہائی غلط ہے۔اگر کسی نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا تو اسے سزا ملنی چاہئے۔اب لوگ نظریے کے بجائے پیسے کے پیچھے کھڑے ہوتے ہیں۔علاقائی پارٹیاں اپنی جگہ لیکن پارٹیوں کو دوسرے صوبوں میں بھی کام کرنا چاہئے۔میرے خیال میں ن لیگ کی طرف ہاتھ بڑھانے سے پیپلز پارٹی کا نقصان ہوا۔ کالم نگارروبینہ ثروت نے کہا کہ آج کل اتنی ایڈوانس ٹیکنالوجی آ گئی ہے ویڈیو بنا کر اس میں جو بھی شامل کر لیں یا ایڈیٹنگ کر لیں ویڈیوز کی بنا پر فیصلے نہیں ہو سکتے۔رضوان گوندل کے فیصلے سے قبل اس کے کردار کو بھی مدنظر رکھنا چاہئے۔پولیس اکثر حد سے تجاوز کرتی ہے۔تحریک انصاف کا واضح موقف ہے پولیس کو سیاست میں نہیں گھسیٹا جائے گا۔سیاسی مجبوریوں کے باعث الائنسز ہوتے رہتے ہیں۔پیپلز پارٹی ایک نظریاتی پارٹی رہی ہے۔انہوں نے کہا دہشت گردوں کو پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے ہی جاتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv