تازہ تر ین

رانا مشہود کا بیان ذاتی نہیں، رکنیت معطلی دکھاوا: احمد رضا قصوری ، این آر او نہیں ملے گا: امجد خان ، سعودیہ امریکہ کی دھمکی میں نہیں آئیگا: جاوید شیرازی ، ایک روز قبل رانا مشہود کی شہبازشریف سے ملاقات ہوئی:چوہدری منظور کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7“ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہر قانون احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کا بیان بالکل بھی ذاتی نہیں ، انکی رکنیت کی معطلی محض دکھاوے کیلئے ے ، چینل۵ کے پروگرام نیوز ایٹ 7میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رانا مشہود کے بیان کو زیادہ میڈیا کوریج دینے کی ضرورت نہیں تھی، مسلم لیگ ن مثبت تنقید نہیں کررہی، تحریک انصاف کے رہنما امجد علی خان نے کہا کہ رانا مشہود کا بیان اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے کیلئے ہے، رانا مشہود کا دماغ کام کرنا چھوڑ گیا ہے اس لئے وہ اس قسم کے بیانات دے رہے ہیں، اب ان کو این آر او نہیں ملے گا، مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید شیرازی نے کہا ہے کہ امریکہ پہلے دھمکی دیتا ہے اس کے بعد بیک فٹ پر چلا جاتا ہے ، سعودی عرب امریکہ کی دھمکی میں نہیں آئیگا اور مسلمانوں کے مفاد کیخلاف کوئی کام نہیں کریگا، تجزیہ کار جان اچکزئی نے کہا کہ خواجہ آصف بہت تھوڑے عرصے کیلئے وزیر خارجہ بنے تھے یہ وزارت بہت اہم ہوتی ہے لیکن وہ موثر کردار ادا نہیں کرسکے،چوہدری منظور نے کہا کہ کہا جارہاہے رانا مشہود کی ایک روز قبل شہبازشریف سے ملاقات ہوئی جس کے بعد انہوں نے بیان دیا، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے عوام کو ریلیف نہیں دیا ، ہوسکتا ہے رانا مشہود نے بیان کسی کے کہنے پر دیا ہو۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv