تازہ تر ین

انڈونیشیا میں زلزلے اور سونامی سے اموات کی تعداد 1234 تک پہنچ گئی

جکارتہ(ویب ڈیسک) انڈونیشیا کے ساحلی شہر پالو میں زلزلے اور سونامی سے ہلاک افراد کی تعداد 1234 ہوگئی جب کہ ہلاک افراد کی اجتماعی قبروں میں تدفین کا عمل بھی جاری ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے اور سونامی سے متاثرہ انڈونیشیا کے ساحلی شہر پالو میں ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالا جارہا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق زلزلے و سونامے سے اموات کی تعداد ایک ہزار 234 ہوگئی اور مزید لاشیں ملنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔یاد رہے کہ 28 ستمبر کو انڈونیشیا میں 7.5 شدت کے زلزلے نے ساحلی شہر پالو اور اس کے نواحی علاقوں میں تباہی مچائی تھی جس کے باعث سیکڑوں افراد جاں بحق و زخمی ہوئے اور کئی عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا۔ انڈونیشیئن حکام کے مطابق تمام ہلاکتیں ساحلی شہر پالو میں ہوئیں جہاں 7.5 شدت کے زلزلے کے بعد سمندری لہریں 10 فٹ تک بلند ہو کر ساحلی علاقوں میں داخل ہوئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں سے 17 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا، متاثرہ علاقوں میں خوراک اور پانی کی کمی ہے جب کہ مقامی مارکیٹوں میں لوٹ مار کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv