تازہ تر ین

کام اور رشتے میں توازن کامیاب رشتے کا ضامن ،انوشکا نے راز بتادیا

ممبئی (ویب ڈیسک ) بھارتی کرکٹ سٹار ویرات کوہلی کی اہلیہ اور بالی وڈ سٹار انوشکا شرما نے اپنی زندگی سے متعلق بتاتے ہوئے شادی شدہ جوڑوں کو اہم مشورہ دیا ہے کہ کس طرح وہ اپنے کام اور رشتے کے درمیان توازن قائم کرسکتے ہیں۔ایک تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے انوشکا شرما نے بتایا کہ ویرات کوہلی اور وہ ایک دوسرے کے لیے وقت کیسے نکالتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نجی اور پیشہ ورانہ زندگی میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں، ہم بھلے اپنے اپنے کام سے بہت لگا رکھتے ہیں لیکن یہ چیز ہماری زندگیوں کو متاثر نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں ہماری ترجیحات بہت واضح ہیں،لیکن ہم ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ سے زیاہ وقت گزارنے کی کوشش کرتے ہیں۔انوشکا شرما کا کہنا تھاکہ ہماری پہچان صرف ہمارے کام سے ہی نہیں، ہم بہت سادہ لوگ ہیں اور عام چیزیں کرنا پسند کرتے ہیں۔دنیا کیلئے یہ سب ہمارے پروفیشن سے متعلق ہے لیکن حقیقت میں ہمارا تعلق ویسا ہی ہے جیسے دو عام افراد ایک رشتے میں بندھے ہوئے ہوتے ہیں میں اور ویرات ایک دوسرے کو کیریئر کی نظر سے نہیں دیکھتے۔خیال رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی گزشتہ برس شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv