تازہ تر ین

اشنا شاہ کی سیریل ” بلا“ کی ناظرین میں بھر پور پذیرائی

لاہور(شوبزڈیسک)بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کی پروڈکشن ڈرامہ سیریل “بلا”پرائم ٹائم کا مقبول ترین ڈرامہ ہے، جس کی ہدایات کسی اور نے نہیںبلکہ بدرمحمودنے دیں ہیں، جبکہ ڈرامے کی کہانی زنجبیل عاصم شاہ نے تحریر کی ہے، ڈرامے کی کہانی میں دوخاندان دکھائے گئے ہیں، جس میں ایک فیملی جس میں احساس برتری کی زیادتی اور دوسرا ایسا خاندان ہے جس میں خوف خدا ہے اور اپنی محنت سے کسی مقام تک پہنچنے میں کامیاب لوگ دکھائے گئے ہیں۔ ظفر (سجاد حسن ) صاحب کی بیٹی نگار( اشنا شاہ )اور بیٹا جنید ( اسد صدیقی) ہے، ان دونوں بچوں میں سے نگار ظفر صاحب کو سب سے زیادہ عزیز ہے، ان کا اس بات پر یقین ہے کہ اور وہ سب کو اس بات پر قائل کرنے میں نہیں ہچکچاتے ہیں کہ ان کے پاس آج جو کچھ بھی دولت ہے وہ سب نگار کے مقدر سے ہے۔ نگار جسمانی طور پر معذور مگر انا کی آگ سے بھری ہوئی ہے، نگار جوڑ توڑ میںانتہائی پکی اور چپکے چپکے سے اپنے مفادات حاصل کرنے والی لڑکی ہے جو کہ اپنی معذوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے احساس کمتری پر قابو پانے کی ہر حد تک کوشش میں لگی رہتی ہے۔زیبا ایک یتیم لڑکی ہے، جنید نے زیبا سے شادی اسے ایک بڑی عمر کے آدمی کے ساتھ بیاہنے سے محفوظ رکھنے کے لیے کی ہے۔، مگر ظفر صاحب اور نگار ہمیشہ اسے اس بات کا احساس دلاکر شرمندہ کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں،نگار زیبا کی کسی طور عزت کرنے کو آمادہ نہیں اور اس بات کی بھرپور امید رکھتی ہے کہ زیبا سب کی عزت کرے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv