تازہ تر ین

نواز شریف، مریم اور صفدر کی پیرول پر رہائی، 5 دن کی توسیع

لاہور (ویب ڈیسک) نواز شریف، مریم نواز اور صفدر کی پیرول پر رہائی کے معاملے پر قوانین میں ریلیکس کرتے ہوئتے پانچ دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِاعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد محمد صفدر کی پیرول پر رہائی کا معاملے پر محکمہ داخلہ پنجاب نے 5 روز کی توسیع کی سمری پر دستخط کر دئیے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ نسیم نواز کی جانب سے بھجوائی گئی سمری وزیرِاعلیٰ پنجاب نے منظور کی۔ذرائع کے مطابق وزرا نے بھی 5 روز پیرول کی منظوری دینے کی اجازت دی جس کے بعد پنجاب حکومت نے قوانین ریلیکس کر کے پیرول پر رہا کرنے کی منظوری دی۔وزیر اطلاعات پنجاب پنجاب فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جیل قوانین کے تحت ہوم سیکرٹری بارہ گھنٹے کی پیرول پر رہائی دے سکتا ہے، تاہم بارہ گھنٹے سے زائد رہائی کی منظوری کابینہ دے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کلثوم نواز کی تدفین نہیں ہوتی تب تک نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پیرول پر رہیں گے، یہ اصولی فیصلہ ہو چکا ہے۔اس سے قبل بدھ کی علی الصبح سوا ایک بجے کے قریب نواز شریف، مریم اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اڈیالہ جیل سے پیرول پر رہا کیا گیا اور خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور جاتی امرا پہنچایا گیا۔ اس موقع پر سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی ان کے ہمراہ تھے۔ذرائع کے مطابق تینوں قیدی جاتی امرا تک ہی محدود رہیں گے، انہیں صرف خاندان کے افراد سے ملنے کی اجازت ہو گی، اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن بھی جاری کرتے ہوئے جاتی امرا کی سیکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات کا حکم دیدیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv