تازہ تر ین

چوہدری سرور کا گورنر ہاؤس لاہور بھی عوام کیلئے کھولنے کا اعلان

لاہور (ویب ڈیسک )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گورنر ہاو¿س لاہور کو بھی عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کردیا۔اس سے قبل چوہدری سرور نے گورنر ہاو¿س مری کوعوام کے لیے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔
گورنر ہاو¿س لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر گورنر ہاو¿س لاہور صبح 10 سے شام 6 بجے تک عوام کے لیےکھول دیا جائے گا، میں ڈیفنس میں اپنے گھر میں رہ رہا ہوں اور وہیں رہنا چاہتا ہوں، گورنر ہاو¿س عوام کی ملکیت ہے اور سرکاری عمارتیں ملک کا اثاثہ ہیں، ہم یہ تاثر تبدیل کرنا چاہتے ہیں کہ ملک صرف اشرافیہ کے لیے ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنر سمیت تمام حکومتی عمائدین خود کو احتساب کیلئے پیش کریں گے، خود کوئی غلط کام کریں گے اور نہ کسی کو کرنے دیں گے، ہم عوامی مسائل کو حل کرنےکی کوشش کریں گے۔واضح رہےکہ گورنر سند عمران اسماعیل نے بھی گورنر ہاو¿س کو عوام کے لیے کھول دیا ہے جس کے مخصوص حصے میں عوام کے آنے کے اوقات رکھے گئے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv