لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ڈےرہ غازی خان کے مےئرشاہد حمےد چانڈےہ نے ملاقات کی۔ مےئر ڈی جی خان نے وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر سردار عثمان بزدار کو مبارکباد دی اورانہےں گلدستہ پےش کےا ۔ وزےراعلیٰ پنجاب نے کرتے ہوئے کہا کہ بلدےاتی ادارے نچلی سطح پر عوامی مسائل کے حل مےں اہم کردارادا کرتے ہےں اورہم اختےارات کو حقےقی معنوں مےں نچلی سطح پر منتقل کرےں گے۔انہوںنے کہا کہ بلدےاتی اداروں کو بااختےار بنائےں گے،چےک اےنڈ بےلنس کا بھی موثر نظام لائےں گے۔بلدےاتی اداروںکےلئے نےا نظام وقت کا تقاضا ہے اورنئے بلدےاتی نظام کےلئے تےزی سے کام شروع کردےا گےا ہے ۔ڈےرہ غازی خان کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ تحرےک انصاف کی حکومت ڈےرہ غازی خان کے مسائل کو حل کرنے کےلئے تےزی سے اقدامات کرے گی اور ڈےرہ غازی خان کو بھی ترقی ےافتہ علاقوں کے برابر لائےں گے۔ دریں اثناءرکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار سے گفتگو کرتے ہوئے وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا انقلابی وژن ملک و قوم کی تقدیربدلے گا۔ملک وقوم کی ترقی اورنئے پاکستان کی تعمےر کی جدوجہد مےں خواتےن کو بھی اپنا بھر کردارادا کرناہے ۔تحرےک انصاف کی حکومت خواتےن کے حقوق کے تحفظ کےلئے عملی اقدامات کرے گی اور پنجاب مےں خواتےن کو بااختےار بنانے کے لئے بھر پور مواقع فراہم کےے جائےں گے۔ خواتےن کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کےلئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے گی۔خصوصاً دےہات اورکم ترقی ےافتہ شہروںمےں مقےم خواتےن کےلئے روزگارکے مواقع پےدا کرنے پر زوردےا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی واضح کردہ پالیسیاں خوشحال پاکستان کی ضامن ہوں گی۔انہوںنے کہاکہ کرپشن کا خاتمہ کر کے شفافیت اور میرٹ کے اصولوں کو اپنایا جائے گا۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

