تازہ تر ین

وزارت داخلہ کو ملک سے لوٹی ہوئی دولت کی واپسی کیلئے اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ اور ملک سے لوٹی ہوئی دولت کو واپس لانا سب سے بڑا چیلنج ہے۔وزارت داخلہ میں اجلاس کی صدارت کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کو ماتحت اداروں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وزارت داخلہ ملک سے لوٹی گئی دولت کی واپسی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور قومی احتساب بیورو (نیب) منظم جرائم اور کرپشن کے خاتمے کیلئے مربوط روابط قائم کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں،ان کو ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے ہدایت کیا کہ وزارت داخلہ اور اس کے ذیلی ادارے شہریوں کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات اٹھائیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv