تازہ تر ین

شان اور صائمہ کی فلم ” بھولا اشتہاری “ عید پرریلیز ہو گی

لاہور(شوبزڈیسک)فلمسٹار شان کی پنجابی فلم ”بھولا اشتہاری“عیدالاضحیٰ سے کیپٹل سینما میں پیش کی جائے گی۔اس بار عیدالاضحیٰ پر 3اُردو اور ایک پنجابی فلم ابھی تک فائنل ہوئی ہےں ۔بھولا اشتہاری میں فلمسٹار شان کے ساتھ صائمہ نے مرکزی کردار نبھایا ہے جبکہ دیگر کاسٹ میں صائمہ خان، افتخار ٹھاکر اور شفقت چیمہ بھی شامل ہیں۔ اداکار شان کاکہنا ہے کہ وہ بین الاقوامی معیا ر کی فلموں کے ساتھ ساتھ پنجابی فلموں کو بھی وقت دیتے ہیں ۔کیونکہ ان کے دیکھنے والے بھی بڑی تعداد میں لوگ موجود ہیں مجھے اُمید ہے کہ یہ فلم عید پر اچھا بزنس کرے گی اور پنجابی فلم دیکھنے والوں کے لیے تحفہ ثابت ہوگی اس فلم کے ہدایتکار صفدر حسین ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv