تازہ تر ین

ماہرہ خان کی نقل کرنے پر مایا علی سوشل میڈیا پر تنقید کاشکار

کراچی(ویب ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ مایا علی کو سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی نقل کرنے پر شدید تنقید کانشانہ بنایا جارہا ہے۔’ایک نئی سنڈریلا‘، ’عون زارا‘ اور’دیار دل‘ جیسے کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی پاکستان کی خوبصورت اداکارہ مایا علی نے علی ظفر کے ساتھ فلم’طیفا ان ٹربل‘کے ذریعے فلموں میں انٹری دی ہے اوراپنی پہلی ہی فلم سے شائقین کے دل میں جگہ بنالی۔فلم ’طیفا ان ٹربل‘ باکس آفس پر شاندار بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے اور ریلیز کے تیسرے ہفتے بھی شائقین میں بے حد پسند کی جارہی ہے۔ حال ہی میں مایا علی نے انسٹاگرام پرایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ’طیفا ان ٹربل‘ کو پسند کرنے کے لیے مداحوں کا شکریہ اداکیا ہے۔ویڈیو میں مایا علی اردو کے ساتھ انگلش میں بھی بات کرتی نظر آرہی ہیں جب کہ ان کا بات کرنے کا انداز اورلہجہ کسی حد تک اداکارہ ماہرہ خان سے مل رہا ہے اور یہی چیز مداحوں کو پسند نہیں ا?ئی اور انہوں نے مایا علی کو ماہرہ خان کی طرح بولنے پر اور ان کا انداز نقل کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv