تازہ تر ین

الحمرا میں جشن آزادی منانے کی تیاریاں‘ توقیر ناصر اور عطا محمد خان نے انتظامات کو حتمی شکل دیدی

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستان کے حصول کا بیانیہ ہماری ثقافت کی بنیاد ہے،ادب و ثقافت کافروغ اپنی شناخت اور وقارکوقائم رکھنے کی جستجو کا نام ہے، آج اگر ہمارے ہاں ادبی و ثقافتی اقدار کا دور دورہ ہے تو اس کی وجہ الحمراءآرٹس کونسل کا ایسی پالیسیزاختیار کرنا ہے جن سے فن اور فنکار کوعزت ملے، ان خیالات کا اظہار چیئرمین الحمراءتوقیر ناصر نے جشن آزادی پاکستان کو ادب، موسیقی ،آرٹ اور فنون لطیفہ کی تمام اصناف میں اعلیٰ خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کے ساتھ منانے کی تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے کیا۔یہ تقریب13اگست 2018ءبروز پیرشام6:00 بجے الحمراءہال نمبرIIمیں منعقد ہوگی۔جس میں سینکڑوں کی تعدادمیںاعلی شخصیات شرکت کریں گی۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل کیپٹن(ر)عطاءمحمد خان نے اس تقریب کو حتمی شکل دینے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ہم آرٹسٹ کو عزت دینے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دےںگے۔انھوں نے کہا کہ جہاں آزاد مملکت پاکستان کے استحکام و بقاءکے لئے قربانیاں دینا ہمارے زندہ قوم ہونے کی علامت ہے وہاں ادبی و ثقافتی اور سماجی و معاشرتی ترقی میں آرٹ اور آرٹسٹ کو اعزاز بخشنا بھی لاہورآرٹس کو نسل کی احسن روایات کا ضاصا رہا ہے ۔ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی نے اپنے تاثرات میں کہا کہ یہ تقریب آرٹسٹوں کی عزت افزائی کے لئے منعقد کی جارہی ہے ۔ان کی خدمات کو سراہا جائے گا، لاہورآرٹس کونسل کے پلیٹ فارم کو ہمیشہ یہ اعزاز حاصل رہا ہے کہ اپنے ان ملک کے ان سفیروں جو دیس دیس ملک کا نام روشن کرتے ہیں، کو خراج تحسین پیش کیا جائے تاکہ حوصلہ افزائی سے اس شعبہ کو مزید تقویت مل سکے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv