تازہ تر ین

پنجاب پولیس کا ڈیم کی تعمیر کیلئے 12 کروڑ روپے دینے کا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب آئی جی پی ڈاکٹر سید کلیم امام نے پنجاب پولیس افسران اور حکام کی جانب سے دیامیر اور بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے 12 کروڑ 40 لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔انہوں نے ڈیم کی تعمیر کے لیے چندہ دینے کے ساتھ ’سیوو واٹر‘ نامی مہم کا بھی آغاز کیا۔آئی جی پی نے کہا کہ آبی مسائل کی سنگینی کے پیش نظر 1 لاکھ 24 ہزار پنجاب پولیس اہلکاروں کی جانب سے دو دن اور حکام ایک دن کی تنخواہ ڈیم کی تعمیر سے متعلق بینک اکاو¿نٹ میں جمع کرائی جائے گی۔اس حوالے سے ڈاکٹر سید کلیم امام نے واضح کیا کہ پولیس نے عوامی مفاد عامہ کے لیے ہر حالات میں بھرپور ساتھ دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد آبی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ ڈیم کی تعمیر کا مرحلہ جلد از جلد ممکن ہو سکے۔پنجاب آئی جی پی نے افسرا کو ہدایت دی کہ پولیس لائن، ٹریننگ کالج، پولیس اسٹینوں میں پانی کے استعمال سے متعلق احتیاطی رویہ اختیار کریں اور ’سیوو واٹر‘ مہم کو کامیاب بنائیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv