تازہ تر ین

عمران خان کی کامیابیوں کی لمبی داستان پہلی وکٹ سے وزیر اعظم تک کا سفر بی بی سی کا دبنگ تجزیہ

پاکستان(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے لیے وزیراعظم بننے کی راہ ہموار دکھائی دے رہی ہے لیکن عمران خان کی کامیابیوں کے سفر کی ایک لمبی داستان بھی ہے۔عمران خان نے اپنے بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کا آغاز سنہ 1971 میں انگلینڈ ‌کے خلاف کیا تھا لیکن انھیں اپنی پہلی ٹیسٹ وکٹ کے لیے مزید تین سال انتظار کرنا پڑا۔25 جولائی کو منعقد عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی اکثریت ملی اور 26 جولائی کو عمران خان نے بطور فاتح قوم سے خطاب کرتے ہوئے اپنی حکومت کے قیام کا عندیہ دیا۔قابل ذکر امر یہ ہے کہ 25 جولائی 1974 کو ہی شروع ہونے والے انگلینڈ کے خلاف لیڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز 26 جولائی کو عمران خان نے اپنی پہلی بین الاقوامی وکٹ حاصل کی تھی۔ آؤٹ ہونے والے بلے باز ٹونی کریگ تھے جن کا کیچ وسیم باری نے وکٹوں کے پیچھے لیا تھا۔اگر عمران خان وزیراعظم بنتے ہیں تو وہ کسی بھی ملک میں وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے والے پہلے کرکٹر بن جائیں گے۔اس سے قبل کسی بین الاقوامی کھلاڑی کے وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز کی مثال ہمیں لائبیریا میں ملتی ہے جب سنہ 2008 میں لائبیریا کے سابق سٹار فٹبالر جارج ویہہ نے ملک کے صدر کا حلف اٹھایا تھا۔سابق انڈین کرکٹر کپل دیو نے انڈین چینلز اے بی پی لائیو کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔ ملک کے مقابلے میں کھیل کچھ بھی نہیں۔ جب انھوں نے 25 سال قبل ورلڈ کپ جیتا تو وہ بہت پرجوش تھے اور آج بھی وہ ایسے ہی ہیں۔’ان کا کہنا تھا کہ ‘کرکٹ کے میدان میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا اور پھر سپریم لیڈر بن جانے کا احساس بہت خوشگوار ہے۔ بہت سارے کھلاڑی سیاسی عہدوں پر رہے لیکن کوئی بھی اس مقام نہیں پہنچ سکا۔’



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv