تازہ تر ین
rape-1

سکول جاتے وقت اغواءکرنے کے بعد 15سالہ لڑکی سے 4روز تک اجتماعی زیادتی

نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع دیواس میں پولیس نے 15 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر 4 روز تک ریپ کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی سکول سے اپنے گھر واپس جارہی تھی کہ کچھ افراد نے راستے میں روک کر اس کے ساتھ ریپ کیا۔رپورٹ کے مطابق لڑکی 16 جولائی کو صبح 8 بجے گھر سے سکول کے لیے نکلی تھی تاہم ان کے اہل خانہ کو اس وقت تشویش ہوئی جب وہ دوپہر کو گھر واپس نہیں آئی۔جس کے بعد لڑکی کے اہل خانہ نے 17 جولائی کو نیماوار تھانے میں لڑکی کے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کرائی۔انسپکٹر سجن سنگھ موکاتی نے بتایا کہ لڑکی نے سکول جاتے ہوئے بس سے ا±ترنے کی کوشش کی جس پر بس کے کنڈیکٹر نے اس کے ساتھ ریپ کیا۔انہوں نے بتایا کہ لڑکی کا کہنا تھا کہ جب وہ بس سے اتر گئی اور گھر کی جانب جانے لگی تو ایک موٹر سائیکل پر سوار دو کم عمر لڑکوں نے اسے راستے میں روکا اور اسے گاو¿ں میں لے گئے جہاں اس کے ساتھ ریپ کیاگیا۔پولیس افسر نے بتایا کہ جنسی حملوں کے بعد لڑکی اپنے گھر جارہی تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص نے اسے گھر تک چھوڑنے کا پوچھا تاہم اس شخص نے بھی لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے لڑکی کو میڈیکل ٹیسٹ کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv