تازہ تر ین

ورلڈکپ میںرشین ٹیم کی کارکردگی پر شکوک و شبہات

ماسکو (اے پی پی)روس میں 14جون سے شروع ہونے والے فٹ بال کے عالمی کپ میں میزبان ٹیم روس کی کارکردگی کے حوالے سے شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق روسی فٹ بال ٹیم کے کوچ سٹینسلوچرشیسوو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہدف بالکل واضح ہے ہمیں خود کو بہترین میزبان ٹیم ثابت کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فائنل یا سیمی فائنل میں جرمنی کے مد مقابل ہونا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہم اس مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے تو میں دنیا کا خوش قسمت ترین شخص ہوں گا۔ روسی کوچ نے مزید کہا کہ وہ اپنی ٹیم میں موجود مسائل کو بھی تسلیم کرتے ہیں۔ ان کے تین اہم کھلاڑی کمر کی تکلیف کا شکار ہیں۔ اس کے علاوہ دو دفاعی کھلاڑی فی الحال کھیلنے کے قابل نہیں ہیں جبکہ پچاس بین الاقوامی میچوں میں ملک کی نمائندگی کرنے والے فارورڈ کھلاڑی الیگزینڈر کوکورن مارچ میں کھیلے گئے ایک میچ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ اس کے علاوہ روسی فٹ بال ٹیم میں نئے ابھرتے ہوئے با صلاحیت کھلاڑیوں کی بھی کمی ہے۔اس سے قبل1994ئ، 2002ء اور 2014ءکے عالمی مقابلوں میں روس کی ٹیم پہلے ہی راو¿نڈ میں ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی تھی تاہم موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ےہ کہا جا سکتا ہے کہ اگر روسی ٹیم پہلے راو¿نڈ میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی تو حیرت کی بات نہیں ہو گی۔ اس سے قبل 2010 ءکے عالمی کپ کے میزبان ملک جنوبی افریقہ کا سفر بھی ابتدائی تین میچوں کے بعد ہی اختتام پذیر ہو گیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv