تازہ تر ین

شاہین گوروں پر جھپٹنے کیلئے تیار ،دوسرا ٹیسٹ کل ہوگا

لیڈز(ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ کل سے شروع ہوگا۔گرین کیپس کو انگلش ٹیم پر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے اور سرفراز الیون کے پاس سیریز اپنے نام کرنے کا سنہری موقع ہے۔گرین کیپس نے آخری مرتبہ وسیم اکرم کی قیادت میں 1996 میں انگلینڈ کو 2 میچز پر مشتمل سیریز میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کی تھی۔انگلش ٹیم لارڈز ٹیسٹ میں شکست کو بھلا کر سیریز برابر کرنے کے لیے پاکستانی وقت کے مطابق کل سہہ پہر 3 بجے میدان میں اترے گی جب کہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی نظر سیریز اپنے نام کرنے پر ہے۔ہیڈنگلے کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان نے اب تک 9 میچز کھیلے جس میں اسے ایک میچ میں کامیابی حاصل ہوئی جب کہ انگلش ٹیم کو اس میدان میں کھیلنے والے گزشتہ 10 میچز میں سے صرف دو میں کامیابی ملی ہے۔ہیڈنگلے ٹیسٹ میں انگلش ٹیم کے فاسٹ بولر بین اسٹوک کو شامل نہ کیے جانے کا امکان ہے، جو پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے، اسٹوک کی عدم موجودگی کی صورت میں سیم کوران کو گیارہ رکنی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔قومی ٹیم میں زخمی ہونے والے بابراعظم کی جگہ فخرزمان یا عثمان صلاح الدین میں سے کسی ایک کو موقع دیا جاسکتا ہے۔انگلینڈ کے خلاف قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، اظہرعلی، امام الحق، سمیع اسلم، حارث سہیل، فخر زمان، سعد علی، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، شاداب خان، محمد عامر، محمد عباس، حسن علی، راحت علی اور فہیم اشرف پر مشتمل ہے۔انگلینڈ کے اسکواڈ میں السٹرل کک، ڈیوڈ مالان، کپتان جوئے روٹ، کیٹن جیننگ، جوس بٹلر، جونی بیرسٹو، کرس ووکس، اسٹارٹ براڈ، جیمز اینڈرسن، ڈومینک بیس، مارک ووڈ، بین اسٹوک اور سیم کوران پر مشتمل ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv