تازہ تر ین

فوج نے اپنا کام کر دیا اب ہماری باری ہے

راولپنڈی ( آئی این پی ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان کے علاقوں میرانشاہ اور غلام خان کا دورہ کیا ، جہاں وزیر اعظم نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک میں امن و استحکام کی بحالی کے لئے عظیم قربانیاں دینے والے شہداءکے لئے فاتحہ خوانی کی، وزیر اعظم نے پاک آرمی کے انجینئرز کی جانب سے نئے تعمیر کی گئی نئی میرانشاہ مارکیٹ کی عمارت کا افتتاح بھی کیا، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فاٹا کو قومی دھارے میں لانا اس کی طویل المدت ترقی اور خوشحالی کی کلید ہے اور فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے لئے حکومت فاٹا کے عوام کی خواہشات کے مطابق کام کر رہی ہے، فاٹا کی ترقی اور متاثرین کی بحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، نقل مکانی کرنے والوں کی بحالی کا عمل پورے فاٹا میں جاری ہے۔ وزیر اعظم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور علاقے سے دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے غیر متزلزل حمایت پر قبائلیوں کی بہادری اور تعاون کو سراہا۔ پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان کے علاقوں میرانشاہ اور غلام خان کا دورہ کیا، میرانشاہ پہنچنے پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے شہداءکی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک میں امن و استحکام کی بحالی کے لئے عظیم قربانیاں دینے والے پاکستان کے شہداءکے لئے فاتحہ خوانی کی، وزیر اعظم نے پاک آرمی کے انجینئرز کی جانب سے نئے تعمیر کیے گئے میرانشاہ مارکیٹ کمپلیکس کا افتتاح بھی کیا، جس میں 1344 دکانیں، پارک ، کارک پارکنگ، شمسی لائٹس، ڈرائے ویز اور پانی کی فراہمی کے نیٹ ورک کی سہولیات موجود ہیں، وزیر اعظم نے غلام خان ٹریڈ ٹرمینل شمالی وزیرستان ایجنسی کا بھی افتتاح کیا، جو قبائلی علاقے کے طور پر مارکیٹ کمپلیکس کو ڈیرہ اسماعیل خان میں سی پیک کے ساتھ منسلک کرے گا اور یہ قومی اور علاقائی تجارتی روٹس اور معاشی استحکام میں اپنا حصہ ڈالے گا جس سے علاقے کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی میں نیا باب رقم ہوگا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ سماجی اور اقتصادی منصوبے صرف آغاز ہیں جب کہ فاٹا کے لئے کئی اور منصوبے پائپ لائن میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یا تو یہ مکمل کر لیے گئے یا پورے فاٹا میں ان پر کام جاری ہے۔ نقل مکانی کرنے والوں کی بحالی کا عمل پورے فاٹا میں جاری ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ فاٹا کی ترقی اور متاثرین کی بحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر اعظم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور علاقے سے دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے غیر متزلزل حمایت پر قبائلیوں کی بہادری اور تعاون کوسراہا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فاٹا کو قومی دھارے میں لانا اس کی طویل المدت ترقی اور خوشحالی کی کلید ہے اور فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے لئے حکومت فاٹا کے عوام کی خواہشات کے مطابق کام کر رہی ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا، وزرائ، سینیٹرز اور کور کمانڈر پشاور بھی اس موقع پر موجود تھے۔ واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں ہونے والے آپریشنز کے بعد میرانشاہ میں کسی بھی وزیر اعظم کا پہلا دورہ تھا۔ تاجروں کو معاوضوں کی ادائیگی کا وعدہ بھی پورا ہوگیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv