تازہ تر ین
security forces

ایل او سی ، کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری ،پاک فوج کابھر پور جواب

کھوئی رٹہ (آن لائن ) لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر پر انڈین آرمی کی بلا اشتعال شدید گولہ باری، ندی سوہانہ، پھلنی، راجدہانی ، پٹھ ناڑ اور ٹھنڈی کسی کے ایریا ز میں سول آبادی کو نشانہ بنایا تاحال کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی ، تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ کے ایریاز ندی سوہانہ، پھلنی ، راجدہانی ، پٹھ ناڑاور ٹھنڈی کسی کے مقامات پر انڈین آرمی نے بلااشتعال شدید گولہ باری کی انڈین آرمی نے گزشتہ دنوں شوپیاں مقبوضہ کشمیر میں بیس کشمیری نوجوانوں کو شہید کرنے کے باوجود چین سے نہ بیٹھی اور لائن آف کنٹرول پر نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنایا آخری اطلاع آنے تک کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا مسلح افواج پاکستان نے بزدل دشمن کو منہ تواڑ جواب دیا اور دشمن کے مورچوں کو نشانہ بنایا جس سے مورچوں کو آگ لگ گئی آگ دور دور سے دکھائی دیتی رہی



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv