تازہ تر ین
Pervez-Musharraf

وزارت دفاع کا پرویز مشرف کو سکیورٹی دینے سے انکار

اسلام آباد(صباح نیوز)وزارت دفاع نے سابق صدر پرویز مشرف کو سیکیورٹی دینے سے انکار کر دیا ہے۔پرویز مشرف کی جانب سے وطن واپسی پر سیکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے وزارت دفاع کو خط لکھا گیا تھا جس کا وزارت دفاع نے تحریری جواب دے دیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزارت دفاع کے سیکشن آفیسر اختر ملک کی جانب سے پرویز مشرف کے دبئی کے موجودہ پتے پر لکھے گئے جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کو سییکیورٹی دینا وزارت دفاع کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔دوسری جانب پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے بھی وزارت دفاع کی جانب سے لکھے گئے خط کی تصدیق کی ہے۔اختر شاہ نے ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ خصوصی عدالت میں دوبارہ اٹھاوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی سیکیورٹی کے لیے وزارت داخلہ پر اعتماد نہیں کر سکتے، وزارت داخلہ نے ہی پرویز مشرف کے خلاف کیس بنایا ہے تو وہ پرویز مشرف کو سیکیورٹی کیسے دے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv