تازہ تر ین
rao anwar

راﺅ انواز اب تک کہاں تھے ؟ سفید گاڑی کو داخلے کی اجازت کس طرح ملی ؟ سب باتیں سامنے آ گئیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) نقیب اللہ قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار سپریم کورٹ میں پیش ہو گئے ہیں۔ راﺅ انوار سفید رنگ کی گاڑی میں سپریم کورٹ پہنچے ، ان کی گاڑی کو سپریم کورٹ کے اندرونی داخلی دروازے تک آنے کی خصوصی اجازت دی گئی تھی۔ راﺅ انوار نے چہرے پر ماسک پہن رکھا تھا جبکہ جیسے ہی وہ وہ گاڑی سے باہر نکلے ، اسلام آباد پولیس کے خصوصی دستے نے داخلی دروازے کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے کر حصار قائم کر لیا جبکہ راﺅعین عقب میں اینٹی ٹیررسٹ سکواڈ کے خصوصی اہلکار بھی حفاظت کیلئے ان کے ساتھ موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق راﺅ انوار کافی دنوں سے اسلام آباد میں ہی موجود تھے ، اور اس سے قبل چیف جسٹس کے نام جو خط راﺅ انوار کی طرف سے بھیجا گیا تھا وہ بھی اسلام آباد سے ہی سپریم کورٹ بھیجا گیا تھا۔ نقیب اللہ قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار سپریم کورٹ میں پیش ہو گئے ہیں۔ راﺅ انوار سفید رنگ کی گاڑی میں سپریم کورٹ پہنچے ، ان کی گاڑی کو سپریم کورٹ کے اندرونی داخلی دروازے تک آنے کی خصوصی اجازت دی گئی تھی۔ راﺅ انوار نے چہرے پر ماسک پہن رکھا تھا جبکہ جیسے ہی وہ وہ گاڑی سے باہر نکلے ، اسلام آباد پولیس کے خصوصی دستے نے داخلی دروازے کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے کر حصار قائم کر لیا جبکہ راﺅ انوار کے عین عقب میں اینٹی ٹیررسٹ سکواڈ کے خصوصی اہلکار بھی حفاظت کیلئے ان کے ساتھ موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق راﺅ انوار کافی دنوں سے اسلام آباد میں ہی موجود تھے ، اور اس سے قبل چیف جسٹس کے نام جو خط راﺅ انوار کی طرف سے بھیجا گیا تھا وہ بھی اسلام آباد سے ہی سپریم کورٹ بھیجا گیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv