تازہ تر ین

” اب اپنے محل سے باہر آ جائیں راﺅ صاحب “ آخر کار مقتول نقیب اللہ کے والد ”خفیہ ڈیل “بارے پھٹ پڑے

کراچی (ویب ڈیسک )سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ماورائے عدالت از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ اے ڈی خواجہ کو نقیب اللہ قتل کیس میں مفرور سابق سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر راو¿ انوار کی گرفتاری کے لیے 19 مارچ تک کی مہلت دے دی۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ماورائے عدالت ازخود نوٹس کی سماعت کی جس میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور دیگر حکام سمیت نقیب اللہ کے اہل خانہ بھی پیش ہوئے۔سماعت کے دوران آئی جی سندھ کی جانب سے تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ راو¿ انوار کے فرار ہونے سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی تھی، تاہم وہ فوٹیج واضح نہیں اور ہمیں مزید فوٹیج درکار ہیں جس کے حصول کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔چیف جسٹس نے آئی جی سندھ سے استفسار کیا کہ آپ راو¿ انوارہ کی گرفتاری کے لیے عدالت کا سہارا کیوں نہیں لے رہے، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ یہ سوال ان سے پوچھنا چاہیے کہ وہ عدالت میں پیش کیوں نہیں ہورہے۔اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ بات ناکامی کی نہیں ہے کامیابی کے لیے سب کی کوششیں جاری ہے۔آئی جی سندھ نے عدالت کو بتایا کہ راو¿ انوار کے بیرون ملک فرار ہونے سے متعلق شواہد نہیں ملے تاہم اس بارے میں مزید تفتیش کی جارہی ہے۔اس موقع پر اے ڈی خواجہ کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ راو¿ انوار کی گرفتاری کے لیے مزید مہلت دی جائے۔بعد ازاں عدالت نے آئی جی سندھ کو پیر تک کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 19 مارچ تک کے لیے ملتوی کردی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv