اسلام آباد (نیااخبار رپورٹ) سینٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے زینب کے قاتل کی نعش کو کنکریاں مارنے کی وزارت قانون کی تجویز مسترد کردی ہے۔ بدھ کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے سنیٹر جاوید عباسی کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کا معاملے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزارت قانون نے زینب قتل کے ملزم کو سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سرعام پھانسی دینے پر اعتراضات سامنے آ رہے ہیں۔ وزارت قانون نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو جیل میں پھانسی دے کر اس کی نعش شہر میں گھمائی جائے، نعش شہر میں گھمانے سے لوگوں کو پتہ چلے گا اور خوف بھی پیدا ہوگا جبکہ نعش کو لوگ کنکریاں بھی مار سکتے ہیں جیسے شیطان کو ماری جاتی ہیں۔ کمیٹی نے وزارت قانون کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی نعش شہر میں اس طرح نہیں گھما سکتے، جیسے زندہ انسان کا احترام ہے اتنا ہی کسی کی نعش کا احترام ہے اور اسلام میں نعش کا زیادہ احترام ہے لہٰذا کسی کے نعش کی اس طرح بے حرمتی نہیں کی جا سکتی۔ قائمہ کمیٹی کے مطابق شریعت لاش کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دیتی اور زندہ انسانوں کی طرح مردہ کا بھی احترام کیا جاتا ہے۔
تجویز مسترد
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

